آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 27 رنز سے شکست دے دی۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے کپتان اولیور پیک نے شاندار سنچری اسکور کی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔
ئی دہلی: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سنسنی خیز سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 27 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔ ان کا مقابلہ بھارت اور افغانستان کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔ پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان تھامس ریوز کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 277 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے اسکور کے جواب میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم 47.3 اوورز میں 250 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان اولیور پیک نے اپنا سب کچھ دے دیا اور آخر تک کوشش کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ اولیور پیک 88 گیندوں پر 100 رنز کی جنگی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اگر انہیں کسی اور بلے باز کا ساتھ ملتا تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا
انہوں نے اپنی اننگز میں 8 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔
